اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بلجئم کي پارلمينٹ نے چھپن موافق ، گيارہ مخالف اور بارہ نيوٹرل ووٹوں کے ذريعے فلسطين کو ايک آزاد فلسطيني ملک کے طور پر تسليم کرلئے جانے کي منظوري دے دي ہے –
بلجئيم کي پارليمنٹ نے اسي طرح اپني حکومت اور يورپي يونين سے کہا ہے کہ وہ فلسطينيوں اور اسرائيليوں کے درميان سازباز کے مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لئے اپني کوششيں بروئے کار لائيں -
اس سے پہلے جمعے کو پرتگال کي بھي پارليمنٹ نے فلسطين کو ايک آزاد ملک کے طور پر تسليم کئے جانے کے حق ميں ووٹ ديا تھا –
پچھلے چند مہينے کے دوران يورپي ملکوں کي کئي پارليمانوں نے غرب اردن اورمشرقي بيت المقدس ميں صيہوني حکومت کي طرف سے غير قانوني بستياں تعمير کرنے کا سلسلہ جاري رکھنے پر شديد احتجاج کرتے ہوئے فلسطين کو ايک آزاد ملک کے طور پر تسليم کيا ہے –
.......
/169